ڈھائی سال میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے، وزیراعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مری (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈھائی سال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔

مری میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نوز شریف نے کہا کہ جو وعدے کیے ہیں وہ اگلے 2 سال میں پورے کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے ڈھائی سال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا، پانی اور گیس کے بحران پر بھی قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔