کوئی قرض معاف نہیں کرایا، جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں: جہانگیر ترین

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

لاہور (جیوڈیسک) جہانگیر ترین کا کہنا تھا انہوں نے 2002، 2008، 2013 اور 2015 میں الیکشن لڑا۔

اگر انہوں نے قرضہ معاف کرایا ہوتا تو ان کے خلاف الیکشن کو چیلنج کیوں نہیں کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک اپنے 2013 کے خط کو معافی کے ساتھ واپس لے چکا ہے۔

وزیر اعظم میڈیا سیل اپنے کرپٹ وزیر اعظم کو پاناما لیکس کے طوفان سے نہیں بچا سکتا۔ جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ وہ آج ثبوتوں کے ساتھ تمام دستاویزات میڈیا کو فراہم کریں گے۔