قرضوں کا حساب ہم سے نہیں، پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف سے لیا جائے: اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا 1947 سے قرضوں کا حساب ہم سے نہ پوچھا جائے۔ ان کا کہنا ہےقرضوں کا حساب پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف سے بھی پوچھا جائے۔

وزیرخزانہ نے یہ نوید بھی سنائی کہ دال کھانا چھوڑو اب چکن سستی ہے رج کے کھاؤ۔ وزیر خزانہ نے جھوٹے الزمات لگانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع ہیں جس نے جھوٹا الزما لگایا عدالت لے جاؤں گا۔

کشکول توڑنے کا دعوی کرنے والی حکومت کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کشکول کی دیگ اس حکومت نے نہیں بنائی۔