ایل او سی پر مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا: ڈی جی آئی ایس پی آر

Major General Asif Ghafoor

Major General Asif Ghafoor

راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارت کی ایل او سی پر مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا اعلان، کہتے ہیں بھارت کو کسی بھی مہم جوئی کا خمیازہ بھارت بھگتنا پڑے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے ایل او سی کے پار جارحانہ اقدام کی کوشش کی تو یہ بہت بڑی غلطی ہو گی۔

بھارت کو اس کی سوچ سے بڑھ کر خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے یہ بھی بتایا کہ بھارت لائن آف کنٹرول کے قریب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔