ایل او سی: بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، 5 بھارتی فوجی ہلاک

Line of Control

Line of Control

راولپنڈی (جیوڈیسک) کنٹرول لائن کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کو بلااشتعال فائرنگ مہنگی پڑ گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے پانچ فوجی ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے، کئی بھارتی چوکیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔

خطے میں چودھراہٹ کے زعم میں مبتلا بھارت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا۔ کنٹرول لائن پر ایک بار پھر بھارتی اشتعال انگیزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی فوج کی تتہ پانی سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کے پانچ فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کی کئی چوکیاں بھی تباہ کر دی ہیں۔