کنٹرول لائن پر پاکستان کا بھرپور جواب، 6 بھارتی فوجی ہلاک

LOC

LOC

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جدروٹ، کریلہ اور بروہ سیکٹرز میں ایل او سی کے قریب دیہات کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں الطاف کا تعلق جدروٹ سیکٹر کے گاؤں جبر ڈھیری سے ہے۔ کریلہ سیکٹر کے گاؤں مٹھرانی میں نازیہ کوثر، بروہ گاؤں میں عتیق اور تصور شہید ہوئے۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ دشمن کی کئی فوجی چوکیاں ملیا میٹ اور چھ بھارتی فوجی مارے گئے۔