بلدیاتی ایکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان مسلم لیگ ن ہی برتری حاصل کرے گی، زاہد مصطفی اعوان

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

گلیانہ (نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما زاہد مصطفی اعوان نے ایک بیان میں کہاکہ بلدیاتی ایکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی برتری حاصل کرے گی۔

پی ٹی آئی سمیت دوسری سیاسی جماعتوں کو شکست فاش ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ میرے قائد میاں محمد نواز شریف ہی اس ملک کی بقاء کے پاسدار ہیں اور انشاء اللہ آج ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے ٹور میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔

بلدیاتی چئیرمین اپنے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیں گے۔