مقامی سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا نوٹیفیکیشن جاری

Cigarette

Cigarette

اسلام آباد (جیوڈیسک) بجٹ سے پہلے ٹیکس، حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھا دیا اور مقامی سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلے سلیب میں ساڑھے چار روپے سے زائد کی سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر تین روپے 96 پیسے کردی گئی ہے۔ پہلے سلیب کی 105 روپے سے زائد کی ڈبی میں 79 روپے 28 پیسے ایکسائز ڈیوٹی شامل ہوگی۔

دوسرے سلیب میں دو روپے 29 پیسے سے زائد اور ساڑھے چار روپے سے کم والے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی ایک روپیہ 77 پیسے فی سگریٹ کردی گئی ہے۔ دوسرے سلیب کی 68 روپے سے زائد کی ڈبی پر 35 روپے 40 پیسے ایکسائز ڈیوٹی شامل ہوگی۔

تیسرے سلیب میں دو روپے 29 پیسے سے کم مالیت کے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی 84 پیسے فی سگریٹ کردی گئی ہے۔ اس طرح تیسرے سلیب میں 47 روپے سے زائد کی ڈبی پر 16 روپے 50 پیسے ایکسائز ڈیوٹی شامل ہوگی۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق یکم مئی سے صرف مقامی سگریٹ پر ہوگا۔