بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں: طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

لاہور (جیوڈیسک) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں۔

لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمران اپنے خلاف خود سب سے بڑی سازش ہیں، حکمران بلدیاتی اداروں پر قبضے کی کوشش کر رہے ہیں، با اختیار بلدیاتی اداروں کے لئے تحریک چلانا پڑی تو چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے حکومتی ترمیمی دہشتگردی کی زد پر ہیں، حکمرانوں کو عوام کے اختیارات واپس کرنا پڑیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہات میں لوڈشیڈنگ نہیں بجلی کا بریک ڈاﺅن ہے ، عوام کے فلاح و بہبود اور حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔