مقامی مسائل کے قومی مسائل بننے سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو رہی ہیں: امیر پٹی

inflation

inflation

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشتگردی ‘ جرائم ‘ لاقانونیت ‘اغوا برائے تاوان ‘ بھتہ خوری ‘ گرانفروشی ‘ ذخیرہ اندوزی ‘ملاوٹ ‘ توانائی وپانی بحران ‘ بیروزگاری‘ مہنگائی‘ غربت اور علاج ‘ تعلیم اور تربیت کی سہولیات کے فقدان کے ساتھ ہر شعبے میں بڑھتی ہوئی کرپشن نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

جان ومال کے ساتھ معاشی احساس عدم تحفظ سے دوچار اپنی نسلوں کے مستقبل کے حوالے سے سخت پریشان و مایوس ہیں جس کی وجہ سے تعلیم یافتہ‘ ہنر منداور متمول خاندان پاکستان چھوڑ کر دیگر ممالک میں سکونت اختیار کررہے ہیں جو یقینا کسی بھی طور ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہے۔

محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ افواج پاکستان ‘ مقتدر حلقوں ‘ محب وطن قوتوں اور پاکستان سے محبت کرنے والے افراد کو ان حالات و معاملات پر فوری توجہ دینے اورپاکستان کو ناکام ریاست بننے سے بچانے کیلئے ایم آر پی کے پیش کردہ فارمولے کے تحت ڈویژنل کونسلوں کو با اختیار بناکر مقامی خود مختاری نافذ کرنی چاہئے تاکہ مقامی سطح پر مسائل کا حل ممکن ہو اور مسائل حل نہ ہونے کی صورت عوام کیلئے مقامی نمائندوں کا احتساب آسان ہو اور پاکستان ان تمام مقامی مسائل سے نجات پاسکے جن کے قومی مسائل بن جانے سے ملک کی جڑیں کھوکھلی ہورہی ہیں۔