مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری

Israr Ahmed

Israr Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا سلسلہ جاری، کاہنہ پولیس کے عدم تعاون پر پریس کلب مصطفی آباد کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی سید اسرار احمد زیدی شاہ کو چند افراد گزشتہ کئی ماہ سے مختلف طریقوں سے حراساں کر رہے ہیں، جس کی متعدد درخواستیں پولیس تھانہ کاہنہ کو دی جا چکی ہیں۔

سید اسرار احمد زیدی شاہ نے کہا کہ بدوکی کے اختر، کاہنہ کے شمس الدین اور ٹھوکر نیاز بیگ کے قربان کے ساتھ میری مقدمہ بازی چل رہا ہے جو مجھے میرے گھر آ کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور مسلسل میرے لئے پریشانی کا سبب بنے ہوئے ہیں مذکورہ افراد سے مجھے جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے۔

اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے مجھے مذکورہ افراد سے تحفظ فراہم کریں،پریس کلب مصطفی آباد کی صحافی برادری نے بھی وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او لاہور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقامی صحافی کو تحفظ فراہم کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔