بلدیاتی اداروں کے ذریعے لوگوں کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے: شازیہ مبشر

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم این اے شازیہ مبشر اقبال نے گذشتہ روز حلقہ میں گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد سے جلد تکمیل ہماری ترجیح ہے۔

پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیںجنکی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی، 2485 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے 2018ء کے وسط تک مکمل کر لئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں آج کاپاکستان زیادہ ترقی یافتہ، خوشحال، پرامن او روشن ہے ،وزیر اعظم کو نااہل کہنے والے خود ہی نااہل ہو چکے ہیں ۔وقت نے ثابت کر دیا ہے وزیر اعظم صادق بھی اور امین بھی ہیں۔ آئندہ بھی ان کی قیادت میں ملکی ترقی اور خوشحالی کا عمل جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پر الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ شازیہ مبشر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ان کے پاس وزیراعظم کے خلاف الزامات لگانے کا کوئی حق نہیں رہا ہے۔ لہذا وہ ملک ترقی اور خوشحالی میں رخنہ ڈالنے سے اجتناب کریں ورنہ عوام نہیں کبھی معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے لازوال خدمات انجام دی ہیں ملک دشمن عناصر ان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگا کر ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے تھے لیکن سپریم کورٹ نے حق سچ کا فیصلہ دے کر تمام مخالفین کے منہ ہمیشہ کے لئے بند کر دئیے ہیں۔

شعبہ نشرواشاعت
03226390480