سرائے کالا چوک میں مقامی پولیس اور ٹی ایم اے ٹیکسلا کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

Operation Txila

Operation Txila

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) سرائے کالا چوک میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس، مقامی پولیس اور ٹی ایم اے ٹیکسلا کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن، جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف کھڑی ریڑھیوں ، سروس روڈ پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ ختم کرادی گئی،آپریشن کے دوران سامان ضبط متعدد افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کی تجاوزات مافیہ کو آخری وارننگ ، سرائے کالا چوک اور جی ٹی روڈ سمیت سروس روڈ کو تجاوزات سے پاک کر کے دم لیں گے۔

آپریشن ختم ہوتے ہیں سرائے کالا چوک پھر تجاوزات سے بھر گیا،سروس روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، شہریوں کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی اپیل،آپریشن مستقل بنیادوں پر ہونا چاہئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ کی سربراہی میں سرائے کالا چوک میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا، آپریشن کے دوران سرائے کالا چوک جی ٹی روڈ پر کھڑی درجنوں ریڑھیوں کے خلاف بھروپور کریک ڈاون کرتے ہوئے سامان اور ریڑھیاں قبضہ میں لے لی گئیں، اس موقع پر مقامی پولیس کی بھاری نفری کے علاوہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ فور کے افسران آپریشن آفیسر ایس پی او محمد اقبال چلاسی ، ایڈمن آفیسر ایس پی او ملک آصف اور ٹی ایم اے ٹیکسلا کے افسران اور عملہ بھی موجود تھا، آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ کے اطراف بیرونی مقام پر لگے پکے ٹھیے بھی توڑ دیئے گئے، ایڈمن آفیسر ملک آصف کے مطابق ان لوگوں کو پہلے نوٹس دیئے گئے تھے تاہم جن لوگوں نے اس پر عمل نہیں کیا ان کے ٹھیے توڑ دیئے گئے،اور سامان ضبط کر لیا گیا،آپریشن کے موقع پر مقامی پولیس کے علاوہ موٹر وے پولیس کی پٹرولنگ گاڑیاں بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038