بلدیاتی نمائندوں کا مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ خالد جٹ

khalid Jutt

khalid Jutt

فیصل آباد( پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں کا مسلم لیگ (ن ) میں شمولیت کا فیصلہ قابل قدر ہے۔ عوامی نمائندوں کی بھاری تعداد نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوکر ثابت کردیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن ) ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بلدیاتی امیدواروں کے مسلم لیگ ( ن) میں شامل ہونے سے پارٹی مزید فعال ہوگی اور حکومت کے عوام کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات نچلی سطح پر منتقل ہونے میں آسانی پیدا ہوگی۔ خالد جٹ نے کہا کہ دھرنوں اور جلسے جلوسوں کی سیاست کرنے والوں نے اپنا آئینہ دیکھ لیا۔

سونامی خان اور ان کے حواریوں نے عوام کو مشتعل انگیز سیاست سے روشناس کروایا اور حکومت کو مثبت تجاویز دینے کی بجائے حکومت کے راہ میں روڑے اٹکائے اور عوام تک حکومتی ریلیف کے کاموں کو روکنے کی بھرپور کوشش کی یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی نمائندے بھی سونامی خان کی اصلیت کو پہچان گئے اور اتنی بھاری تعداد میں عوامی نمائندوں نے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔