محکمہ لوکل ٹیکس بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے بغیر اجازت سائن بورڈز کی خاتمے کی مہم جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف مہم مزید تیز کردیا گیا سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان کی نگرانی میں گزشتہ شب ہائپر اسٹار چورنگی کلفٹن ،جیل چورنگی ،طارق روڈ سمیت مختلف شاہراہوں سے درجنوں غیر قانونی ہائی مکس پولز، نجی کمپنیوں کی جانب سے لگائے گئے ٹریفک ڈائریکشن سائن ،اور گرین بیلٹس ،سنٹرل آئی لینڈ سمیت فلائی اوور اور پلوں کے نیچے لگائے گئے اشتہاری سائن بورڈز اُتار لئے گئے سنیئر ڈائریکٹر لوکل ٹیکس کے ایم سی عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوئے کمشنر کراچی اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہدایت پر شہر سے غیر قانونی بورڈز کا خاتمہ کرکے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کو یقینی بنا ئیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے محکمہ لوکل ٹیکس کے افسران کو ہدایت کی وہ شہر سے غیر قانونی سائن بورڈ کے خاتمے کی مہم کو تیز کیا جائے اور غیر قانونی اقدام کی روک تھام کے لئے شہر میں موثر نگرانی کا نظام کیا جائے اور غیر قانونی بغیر اجازت سائن بورڈ لگا نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشا اللہ بہت جلد شہر کو سائن بورڈز کے جنگل سے چھٹکارہ دلا تے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ٹیکس ریکوری کے نظام کو بہتر بنا یا جائیگا۔

Karachi News

Karachi News