مقامی گاڑیوں کی فروخت میں جولائی تا نومبر 65 فیصد اضافہ

Local  Vehicles Sales

Local Vehicles Sales

اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت میں 65 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ملک میں 1300 سی سی گاڑیوں کی مانگ میں پہلے نمبر پر آ گئی۔

آٹو سیکٹر کے مطابق رواں مالی سال 2015-16 کے پہلے پانچ ماہ جولائی سے نومبر تک گاڑیوں کی فروخت 65 فیصد اضافے کے ساتھ 75 ہزار 805 رہی۔ صرف نومبر میں گاڑیوں کی فروخت 15 ہزار 724 رہی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 10 ہزار 343 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

عوام کی سے سب سے زیادہ دلچسپی 1300 سی سی سے زائد کی گاڑیوں خریداری میں دیکھی گئی۔ پانچ ماہ کے دوران 1300 سی سی کی 34 ہزار 694 فروخت ہوئیں جبکہ 800 سی سی کی 31 ہزار 473 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1000 سی سی کی گاڑیاں عوام کے لیے کشش کا باعث نہ بن سکیں۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں 1000 سی سی کی صرف 9 ہزار 638 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔