لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نے قائد عمران خان کے موقف کی تائید کر دی ہے۔ ناصر احمد

PTI

PTI

کھاریاں : لودھراں میں پاکستان تحریک انصاف کی فتح نے قائد عمران خان کے موقف کی تائید کر دی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار پی پی115 چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں میں جہانگیر خاں ترین نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کو40ہزار سے زیادہ کی لیڈ سے شکست دی ہے اس فتح سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے موقف کی تائید ہوئی ہے اور الیکشن کمیشن کے 2013ء کے انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان انتخابات سے لودھراں میں پی ٹی آئی کی فتح نے ثابت کر دیا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے انشاء اللہ جب بھی اس ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوئے پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

ہم لودھراں میں پی ٹی آئی کی فتح پر پاکستان تحریک انصاف کے ہر ہر کارکن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔