لندن: امریکی ائربیس پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا

British Citizen

British Citizen

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں امریکی ائیربیس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں برطانوی شہری کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

25 سالہ جنید خان مشرقی انگلینڈ میں امریکہ کی سب سے بڑی ائیر بیس کے نزدیک کار حادثے کے بعد اہلکاروں پر چاقو اور بم دھماکے سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا جسے گزشتہ سال جولائی میں برطانوی پولیس نے گرفتار کیا۔ لوٹن میں اس کے گھر کی تلاشی لینے پر اس منصوبے سے متعلق پولیس کو ثبوت بھی ملے۔

جنید خان پر امریکی ائیر بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کے ساتھ شام جاکر داعش میں شمولیت کرنے پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔