لندن، سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرے

London Protest

London Protest

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ایک سیاہ فام شخص کے زیر حراست ہونے کے دوران ہلاک ہونے پر لندن کے کنگز لینڈ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

سیکورٹی اقدامات کرنے والی پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

کچرے کے ڈبوں کے ساتھ سڑکوں کو بلاک کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے مداخلت کی۔

واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے 22 جولائی کو ایک گاڑی کو روکا جس پر راشان چارلس نامی ایک سیاہ فام سوار تھا، یہ شخص فرار ہوتے ہوئے ایک دکان میں گھس گیا اور منہ میں ایک چیز ڈالتے ہوئے اسے نگلنے لگا۔

دکان میں داخل ہونے والے پولیس اہلکاروں نے اس کے منہ سے اس چیز کو نکالنے کی کوشش کی تا ہم اس دوران اس شخص کی حالت بگڑتی چلی گئی۔ اسپتال میں داخل کیا جانے والا یہ شخص ایک گھنٹے کے بعد ہلاک ہو گیا تھا۔

خود مختار پولیس شکایتی کمیشن نے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔