لندن میں چاقو سے حملہ، ایک خاتون ہلاک

Police

Police

لندن (جیوڈیسک) وسطی لندن میں چاقو کے حملے میں ایک خاتون ہلاک اور کم سے کم پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ رسل سکوئر کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

پولیس کو برطانوی وقت کے مطابق شب 10:33 پر اطلاع ملی تھی کے ایک شخص کے پاس چاقو ہے اور وہ لوگوں کو زخمی کر رہا ہے۔

اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔ حملہ آور کو بھی اگلے پانچ منٹ میں ٹیزر گن کی مدد سے گرا کر گرفتار کر لیا گیا۔

میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم دہشت گردی بھی ایک محرک ہو سکتا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے قریب ایک فورینسک کیمپ قائم کر لیا ہے۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

فی الحال زخمیوں کے زخموں کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا۔