لندن: منی لانڈرنگ کیس کی سماعت، الطاف حسین طلب

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) ویسٹ لندن کی مجسٹریٹ عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے الطاف حسین، سرفراز مرچنٹ، طارق میر اور افتخار قریشی کو طلب کرلیا۔

سرفراز مرچنٹ سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہوگئے، وہ عدالت اپنے وکلا کے ساتھ آئے، جبکہ الطاف حسین اور دیگر عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ الطاف حسین اور دیگر نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔ اسکاٹ لینڈ میں ایم کیو ایم کیس کے انچارج عدالت میں موجود ہیں۔

برطانوی استغاثہ کے نمائندے بھی عدالت میں موجود ہیں، مجسٹریٹ نے الطاف حسین اور دیگر کی عدم موجودگی میں کیس کی سماعت شروع کردی۔