لندن: قدامت پرست یہودیوں نے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی لگا دی

Driving

Driving

لندن (جیوڈیسک) یہودیوں کے فرقے بلز Belz کے مطابق یہودی خواتین کیلئے ڈرائیونگ اچھی چیز نہیں۔ یہودیوں کا کہنا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ یہودی روایات سے مطابقت نہیں رکھتی۔ پابندی کا نفاذ رواں سال اگست کے مہینے سے شروع ہوگا۔

برطانیہ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی پابندی ہے۔ سعودی عرب میں بھی خواتین پر ڈرائیونگ کی پابندی ہے۔

مختلف خواتین نے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی بار گاڑیاں چلانے کی کوشش کی جنہیں جرمانے کی سزا کے بعد چھوڑ دیا گیا۔