لندن: چار افراد پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا، وجہ سمجھ نہ آ سکی

London Metropolitan Police

London Metropolitan Police

لندن (جیوڈیسک) مشرقی لندن میں ڈیڑھ گھنٹے میں چار افراد پر الگ الگ مقام پر تیزاب پھینکا گیا، جس کے بعد چاروں افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

لندن میں تیزاب حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیزاب پھینکنے کے تین واقعات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں پیش آئے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ، مشرقی لندن میں شہریوں کے چہروں پر تیزاب پھینکنے والے 4 حملہ آوروں کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔