لندن پولیس قائد الطاف حسین کو جلد گرفتار کر لے گی، برطانوی سیاستدان جارج گیلووے

George Galloway and Altaf Hussain

George Galloway and Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) جارج گیلووے کا کہنا تھا کہ کراچی اور پاکستان میں رہنے والے دوستوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ الطاف حسین کا دور ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 10سال سے مہم چلا رہے ہیں کہ الطاف حسین کو لندن میں بیٹھ کر کراچی کے حالات خراب کرنے سے روکا جائے، انھوں نے بتایا کہ ان کی زندگی کے چند بہترین دن کراچی میں گزرے ہیں۔

وہ کراچی میں تشدد اور کرپشن برداشت نہیں کر سکتے، انھوں نے مزید کہا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے انھیں بتایا ہے کہ لندن پولیس الطاف حسین کو گرفتار کرنے کے بہت قریب ہے۔