لندن : پولیس آپریشن میں ایک شخص مارا گیا

London Police

London Police

لندن (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق یہ چھاپہ وڈ گرین کے علاقے براکنیل کلوز میں انٹیلی جنس معلومات پر مارا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم اس آپریشن کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

آپریشن کے وقت علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ مرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ آپریشن میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔