لندن میں وزیراعظم نواز شریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لندن (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی منگل کو اوپن ہارٹ سرجری ہوگی جس کے بعد انہیں ایک ہفتے تک اسپتال میں قیام کرنا ہوگا اور وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ وزیراعظم نوازشریف کی انجیوپلاسٹی ہوگی تاہم نواز شریف کی دل کی شریانوں کی صحیح صورتحال جاننے کےلیے انجیو گرام کیا گیا اور مزید ٹیسٹ معائنوں اور اسکینز کے بعد نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری کا فیصلہ کیا گیا جو منگل کے روز کی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق ڈاکٹروں نے وزیراعظم کے کئی ٹیسٹ مکمل کرلیے جب کہ اوپن ہارٹ سرجری کے بعد وزیراعظم نواز شریف کو ایک ہفتے اسپتال میں قیام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف کو آج وطن واپس آنا تھا تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن کا مشورہ دیے جانے کے بعد اب وزیراعظم وطن واپسی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہی کریں گے۔