لندن کی گلوکارہ ٹانیا ویلز مہدی حسن کی مداح

Tanya Wells

Tanya Wells

لندن (جیوڈیسک) لندن کی گوری گلوکارہ ٹانیا ویلز مہدی حسن کی بڑی مداح ہیں ، یوٹیوب پر بنائے گئے پیج پر ٹانیا اپنی آواز کا جادو جگاتی رہتی ہیں، فیض احمد فیض کی غزل گلوں میں رنگ بھرے آجکل اس گوری کا نیا شاہکار ہے۔

اردو زبان سے نا آشنا ٹانیا ویلز جب لب کھولتی ہیں توسننے والے جھوم سے جاتے ہیں۔ اے عشق ہمیں برباد نہ کر، گلوں میں رنگ بھرے ، دنیا کسی کے پیار میں، رفتہ رفتہ ٹانیا ویلز کی پسندیدہ غزلیں ہیں۔

مہدی حسن پسندیدہ گلوکار ہیں تب ہی تو ان کی گائی گئی غزلیں ٹانیا ویلز کی اولین ترجیح ہیں ۔ انٹرنیٹ پر ٹانیا کے لاکھوں مداح ہیں۔

مہدی حسن کی غزلوں سے مشہور ٹانیا ویلز دنیا بھر میں میوزک کنسرٹ میں حصہ لیتی ہیں۔