لندن: زیرز مین ٹرین میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

London Train Blast

London Train Blast

لندن (جیوڈیسک) جنوبی لندن میں پارسن گرین انڈرگراؤنڈ ریلوے سٹیشن میں ٹرین میں دھماکا ہوا ہے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لندن کے پارسن گرین انڈر گراؤنڈ سٹیشن میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر دھماکا ہوا، جس کے بعد ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا۔

دھماکا ایک سفید رنگ کی بالٹی میں ہوا، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تصویر میں بالٹی میں تاریں اور آگ دیکھی جاسکتی ہے، دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ میڈیا کے مطابق کئی افراد کے چہرے جھلس گئے۔

ٹیوب سٹیشن پر پولیس اور ایمبولینسز پہنچ گئی ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے دہشت گردی کے پہلو کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔