لندن میں برطانیہ میں اسلامی نکاح کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت

Muslim Marriage Nikah

Muslim Marriage Nikah

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) لندن میں برطانیہ میں اسلامی نکاح کی قانونی حیثیت کے حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت جاری ہے کیس کے مطابق لندن کی ایک خاتون چھیالیس سالہ نسرین اختر نے محمد شہباز خان کے ساتھ نکاح کیا اور ان کا کہنا ہے کہ وہ جائز اور قانونی طور پر شادی شدہ ہیں۔

مگر واقعہ کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ان کے شوہر شہباز خان اس نکاح کی قانونی حیثیت سے انکاری ہیں۔مسٹر جسٹس ولیم ایک فیملی کورٹ میں اس کیس کی سماعت کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہوم آفس کی جانب سے برطانیہ میں شریعہ لا کے حوالے ایک مطالعاتی تحقیق جاری کی جا چکی ہے مگر اس پر عمل در آمد شروع نہیں کیا گیا۔ مگر قانونی ماہرین کے مطابق برطانیہ میں عیسائی اور یہودی شادی کی طرح مسلم شادی کی قانونی حیثیت بھی سول میرج سے ہی ممکن ہے۔