لندن: دوسری عالمی جنگ کا 250 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

Bomb Disposal

Bomb Disposal

لندن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن کے علاقے بیتھل گرین میں زمین کی کھدائی کے دوران 250 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا جو دوسری عالمی جنگ کے دوران کسی وجہ سے نہ پھٹ سکا تھا۔

برطانوی فوج کے بم ڈسپوزل ماہرین نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ٹیمپل سٹریٹ کے 700 گھروں کو خالی کروا لیا گیا تھا

جبکہ فائر بریگیڈ، ایمرجنسی سروس اور ریسکیو ٹیمیں علاقے میں چوکس کھڑی تھیں۔ حکام کے مطابق بم کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرکے تباہ کر دیا جائے گا۔