لندن: ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب تیزاب حملہ، 6 افراد زخمی

Police

Police

لندن (جیوڈیسک) لندن میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب ایک گینگ کی جانب سے تیزاب حملے میں چھ افراد زخمی ہو گئے عینی شاہدین کے مطابق تیزاب حملہ ایک گینگ کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے چھ افراد پر تیزاب کا سپرے کر دیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور لندن ایمبولنس سروس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ تیزاب سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

لندن میٹرو پولیس کے مطابق موقع واردات سے ایک مشکوک شخص کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔