لورالائی : کھوسٹ میں آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

Explosives Recovered

Explosives Recovered

لورالائی (جیوڈیسک) کھوسٹ میں ایف سی اور حساس اداروں کا شرپسندوں کے ٹھکانوں کے خلاف سرچ آپریشن، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان اور حساس اداروں نے لورالائی کے علاقے کھوسٹ اور گرد و نواح میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران ان کے ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ و بارود قبضہ ملا ہے۔

پکڑے جانے والے اسلحے میں 13 راکٹ لانچر، 1 انٹی ٹینک مائنز ، 10 انٹی پرسنل مائنز ،11 فیوز ، پیمرا کارڈ ایک بنڈل ، ایل ایم جی کے رائونڈ ،19 ڈیٹونیٹرز ، 2 دوربین اور سولر پینل وغیرہ شامل ہیں۔