لارڈز ون ڈے میں پاکستان کو چار وکٹ سے شکست

Lords ODI

Lords ODI

لارڈز (جیوڈیسک) تاریخی میدان میں 252 رنز کا پاکستانی ہدف ملا تو انگلش بلے میدان میں آئے جنہیں صفر پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا ۔ جیسن روئے کو محمد عامر نے چلتا کیا۔

عماد وسیم نے 14 رنز پر کھیلتے الیکس ہیلز کی وکٹ اڑائی۔ اس کے بعد کپتان این مورگن اور جو رُوٹ کے درمیان ایک سو آٹھ رنز کی شراکت داری ہوئی جس سے میزبان ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو گئی۔ مورگن 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی نے اپنی پہلی وکٹ 38 ویں اوور میں لی جب انھوں نے سٹوکس کو بولڈ کیا۔ سٹوکس نے 30 گیندوں میں 42 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 41 ویں اوور میں گری جب بٹلر چار رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ وہاب ریاض نے انگلینڈ کے جمے ہوئے کھلاڑی جو روٹ کو آؤٹ کیا۔ روٹ نے 107 گیندوں میں 89 رنز سکور کیے۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف 47.3 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔