لاس اینجلس: اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز کا پریمئیر ، پوری کاسٹ کی شرکت

The Angry Birds  Premiere

The Angry Birds Premiere

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز کا پریمئیر ہوا جس میں فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

لاس اینجلس میں غصیلے پرندوں کے درجنوں مداح موجود تھے ۔ ریڈ کارپٹ تقریب میں دی اینگری برڈز کی کاسٹ نے شرکت کی اور اینگری برڈز کا کاسٹیوم پہنے فنکاروں کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔

دی اینگری برڈز کی کہانی خوشگوار زندگی گزارنے والے پرندوں کی ہےجب برے جانور انہیں تنگ کرنے آجاتے ہیں ۔ شرارتوں سے بھرپور اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈز بیس مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔