لاس ویگاس کنسرٹ پر حملہ کرنے والا کون ہے؟

Stephen Paddock

Stephen Paddock

لاس ویگاس (جیوڈیسک) امریکی شہر لاس ویگاس کے کنسرٹ میں خون کی ہولی کھیلنے والے شخص کی شناخت سٹیفن پیڈوک کے نام سے ہوئی ہے۔ اس جنونی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 58 لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچنے والے افراد کی تعداد 515 بتائی جا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا کے مطابق 64 سالہ سٹیفن پیڈوک کا تعلق ٹیکساس کا رہائشی تھا لیکن 2013ء میں اپنا گھر بار بیچ کر اس نے لاس ویگاس میں رہائش اختیار کر لی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق پیڈووک ریٹائرڈ اکاؤنٹٹ تھا لیکن ان دنوں پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ تھا۔

دوسری جانب امریکی پولیس نے ایک ایشیائی خاتون کی تلاش میں ہے جس کا تعلق سٹیفن پیڈووک سے بتایا جا رہا ہے۔ ماریلو ڈینلی نامی یہ 62 سالہ خاتون واقعے کے بعد سے غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ خاتون سٹیفن پیڈووک کی دوست ہے جو تحقیقات میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہے۔