لاس اینجلس میں ہالی ووڈ فلم مکینک ریسرکشن کا شاندار پریمیئر

Mechanic Premier

Mechanic Premier

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم مکینک ریسرکشن کا پریمئیر ہوا۔ اداکار جیسن سٹیتھم اپنی منگیتر کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر آئے۔

اداکار جیسن سٹیتھم دو ہزار گیارہ میں بننے والی فلم مکینک کے سیکوئل میں ایکشن کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ لاس اینجلس میں فلم کے پریمئیر پر فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔

اداکار جیسن سٹیتھم اپنی منگیتر کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔ مکینک ریسرکشن ” کی کہانی ایک قاتل کی ہے جو اپنی بیوی کے اغوا میں ملوث تین افراد سے بدلہ لیتا ہے ۔ ڈینیئل گینسل کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور یہ فلم 26 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔