لاس اینجلس: آسکر ایوارڈ میں سپاٹ لائٹ بہترین فلم قرار

Leo DiCaprio nardud

Leo DiCaprio nardud

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں آسکر ایوارڈ کی رنگارنگ تقریب ہوئی، سپاٹ لائٹ بہترین فلم جبکہ بری لارسن اور لیو نارڈو ڈ کیپریو بہترین اداکار اور ادکارہ قرار پائے۔ آنکھوں کو خیرہ کر دینےوالے ملبوسات ہالی وڈ حسیناؤں کی دلفریب ادائیں ، ڈولبی تھیٹر میں تو جیسے کہکشاں زمین پر اتر آئی ہو۔

سانولی سلونی پریانکا چوپڑ نے بھی دل موہ لینے والی مسکراہٹ کے ساتھ ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھائی ، بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ کرائم ڈرامہ فلم سپاٹ لائٹ کے نام رہا۔ بیسٹ ایکٹر کا اکیڈمی ایوارڈ دی ریوینینٹ کے لیو نارڈو ڈ کیپریو لے اڑے ، فلم روم کی بری لارسن بہترین اداکارہ قرار پائیں۔

دی ریویننٹ کے ایلجنڈرو نے بہترین ہدایتکار کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا، بہترین اینی میٹڈ مووی کا آسکر ایوارڈ انسائیڈ آؤٹ نے جیتا جبکہ بہترین معاون اداکار کا آسکر مارک ریلانس نے فلم برج آف اسپائس کے لیے حاصل کیا۔