لاس اینجلس میں پولیس نے ایک سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

Los Angeles Police

Los Angeles Police

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں پولیس نے کنٹرول کے دوران ایک گاڑی کے مسروقہ ہونے کے شبے میں اسے رکنے کا اشارہ دیا لیکن ڈرائیور لاپرواہی کیساتھ گاڑی کو بھگا کر لے گیا۔

لاس اینجلس محکمہ پولیس کی اطلاع کیمطابق مسروقہ گاڑی کے اندر دو افراد سوار تھے۔ پولیس نے گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا۔

گاڑی کے اندر موجود افراد نے کچھ فاصلے پر گاڑی کو روک کر بھاگنا شروع کر دیا ۔پولیس نے گولی مار کر ایک سیاہ فام کو ہلاک کر دیا۔

امریکی میڈیا کیمطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام کارنل سنیل تھا۔ سنیل کی ماں نے میڈیا کو بتایا کہ سینل کو 5 بار گولیاں ماری گئی ہیں۔

لاس اینجلس پولیس نے اس واقعے کی تحقیق شروع کر دی ہے۔