این اے 110 کا گمشدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا، فرانزک آڈٹ کیلئے نادرا کے سپرد

Missing Election Record

Missing Election Record

اسلام آباد (جیوڈیسک) خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 کا گمشدہ انتخابی ریکارڈ مل گیا۔ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ ریکارڈ فرانزک آڈٹ کے لئے نادرا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ گم شدہ انتخابی ریکارڈ کی ذمہ داری متعلقہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اور مال آفسر پر عائد ہوتی ہے۔ متعلقہ افسران الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ریکارڈ کے محافط تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیشن نمبر 118، 121 اور 132 کا ریکارڈ ابھی بھی نہیں مل سکا۔ چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ افسران کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔