میں کہیں گم ہوگیا ہوں

Lost love

Lost love

میں کہیں گم ہو گیا ہوں
جب سے تم ہو گیا ہوں

بجھتی ہوئی لو جیسے
بہت مدہم ہوگیا ہوں

اسقدر زخم ملے ہیں
اب تو مرہم ہوگیا ہوں

تیری گلیوں کی جیسے
پیچ و خم ہوگیا ہوں

قیاسوں میں ہوں جیتا
تجھ میں ضم ہوگیا ہوں

راہی گمشدہ ضرور ہیں
رستہ نہیں جو ختم ہوگیا ہوں

(خالد راہی)