غزل

محبت رنگ ہے خوشبو ہے خوشیوں کا سویرا ہے
تیری آنکھوں میں کیوں شام و سحر غم کا اندھیرا ہے

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تجھ سے جدا ہوکر
عجب سے خوف نے وہم و گماں نے آن گھیرا ہے

جہاں ہے اور جیسا ہے اسے اب جھیلنا ہوگا
کبھی بھی طے نہیں ہوگا کہ دکھ تیرا یا میرا ہے

ہم ایسے بے خود و سرشار لوگوں کا پتا کیسا
جہاں نقشِ قدم تیرے وہیں اپنا بسیرا ہے

ہمیں تو رہنمائی چاہیے ساحل کسی کی ہو
زمانے کی نظر میں راہبر ہے یا لٹیرا ہے

Urdu Poetry

Urdu Poetry

تحریر: ساحل منیر