محبت رسول میں کیے جانے والے اعمال سے ہی نجات ملے گی

Layyah

Layyah

لیہ: محبت رسول میں کیے جانے والے اعمال سے ہی نجات ملے گی۔ مفتی محمدبلال قادری نے اپنی زندگی علم دین سیکھنے اورسکھانے میں گزاردی۔ان خیالات کااظہارسیّدسعید احمدشاہ آف دریاخان، قاری محمدلقمان سعیدی اورقاری مشتاق احمدنقشبندی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے گرائونڈ میں مدنی مرکز فیضان مدینہ کے مدرس، جرنلسٹ سابق امیدوارجنرل کونسلر ملک محمدسلیم ریلا کے بھائی مفتی محمدبلال قادری عطاری صابری رحمة اللہ علیہ کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدارت صوفی ظفراقبال صابری نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری غلام محی الدین جبکہ نعت شریف پیش کرنے کی سعادت جمشید اقبال، محمداکرام، مزمل حسین نے حاصل کی۔علماء کرام نے قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آخرت کے امتحان کی تیاری کرنی چاہیے۔اس امتحان کی تیاری کے لیے نیک اعمال کرنے ہوں گے۔ وہی نیک اعمال اللہ کے ہاں قبول ہوں گے جومحبت رسول میں کیے جائیں گے۔علماء کرام نے کہا کہ اپنی اولادوںکوقرآن پاک سکھائیں اورمحبت رسول کی تعلیم دیں۔بروزقیامت حافظ قرآن کی شفاعت سے اس کے خاندان کے دس ایسے افرادکی بخشش ہوگی جن پرجہنم واجب ہوچکی ہوگی۔ علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفتی بلال قادری رحمة اللہ علیہ اپنی زندگی میں علم دین سیکھتے اورسکھاتے رہے۔وہ ایک باعمل عالم دین اوربااخلاق شخصیت کے مالک تھے۔انہوںنے ہزاروں شاگرد سوگوارچھوڑے ہیں۔ قل خوانی کے اختتام پر صوفی ظفراقبال صابری نے مفتی بلال قادری صابری کے بھتیجے محمدشرجیل قادری کی دستاربندی اوراجتماعی دعاکرائی۔

قل خوانی کے اجتماع میں قاضی سعد اللہ، مولانا مظفرحسین باروی، ضلعی صدرپاکستان سنی تحریک لیہ عبدالرشدرضوی،علی حسن صابری، مولانا عبدالحق آسی، سہیل اقبال قادری، ملک منظورحسین جوتہ، حافظ جمیل، قاری محمدرمضان چشتی، محمداعظم عطاری، ہاشم سہو، ملک مظفراقبال دھول ، رانا شکیل احمدقادری، محمدصدیق پرہار سمیت علماء کرام، حفاظ کرام، سیاسی، سماجی، عوامی شخصیات، جماعت اہلسنت پاکستان، تنظیم آئمة المساجد جماعت اہلسنت، پاکستان سنی تحریک اوردعوت اسلامی کے کارکنوں سمیت عوام الناس نے ہزاروںکی تعدادمیں شرکت کی۔