لوئر دیر، خواتین کو حق رائے دہی سے محروم رکھنے کیخلاف اے این پی کی درخواست

Election

Election

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی کے 95 میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماء بشریٰ گوہر نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں ضمنی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر نے اے این پی کی درخواست اور میڈیا پر آنے والی خبروں پر ایکشن لیتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور لوئر دیر کے ریٹرننگ افسر سے تحریری جواب 14 مئی کو طلب کر لیا ہے۔