ایل پی جی صارفین کیلئے خوشخبری، قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

LPG

LPG

لاہور (جیوڈیسک) ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو کمی کر دی گئی، نئی قیمت پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے بعد ماہ جنوری کے لئے مقامی مارکیٹ میں بھی دس روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس سے لاہور میں ایل پی جی کی قیمت 110 روپے سے کم ہو کر 100 روپے کلو رہ گئی ہے۔

جبکہ گھریلو استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 110 اور کمرشل استعمال کے سلنڈر کی قیمت میں 480 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ نئی قیمت کا پورے ملک میں اطلاق کر دیا گیا ہے۔