ایل پی جی سلنڈر پر بھاری ٹیکسوں کا نفاذ، قیمت میں اضافہ

LPG Cylinder

LPG Cylinder

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے اپنی مدت کے آخری چند مہینوں میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کا طوفان برپا کر دیا۔ پٹرول کی مہنگائی میں پسنے کے بعد اب عوام گیس کی مد میں بھی کروڑوں روپے ٹیکس کی مد میں حکومت کو ادا کرے گی۔

حکومت نے پہلی بار مقامی ایل پی جی کی قیمت کا تعین کیا اور نرخ ڈبل کر دیئے۔ حکومت نے فی ایل پی جی سلنڈر 413 روپے مارکیٹنگ ڈسٹریبیوشن مارجن، 55 روپے لیوی اور 193 روپے جی ایس ٹی نافذ کر دیا۔

ٹیکسوں کے نفاذ سے 63 روپے فی کلو فروخت ہونے والی لوکل ایل پی جی 112 روپے 92 پیسے کی ہو گئی۔ 11 اعشاریہ 8 کلو کا گھریلو سلنڈر اب 875 روپے کے بجائے 1332 روپے میں فروخت ہو گا۔