لووانڈا: 40 سال بعد انگولا کے صدر کا اپنے عہدے سے علیحدگی کا اعلان

Jose Eduardo dos Santos

Jose Eduardo dos Santos

لووانڈا (جیوڈیسک) انگولا کے صدر یوزے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائینگے۔

رپورٹس کے مطابق یوزے سانتوس نے 1979ء میں اقتدار سنبھالا تھا اور وہ تقریباً چار عشروں سے اس افریقی ملک کے صدر ہیں۔

73 سالہ سانتوس پہلے بھی 3 مرتبہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے عوامی حلقوں کو شبہ ہے کہ اس مرتبہ بھی اپنے اعلان کے باوجود یوزے سانتوس صدارتی عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔