جڑانوالہ: پیپلز پارٹی ، ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم

PPP And PML N

PPP And PML N

جڑانوالہ (مانیٹر ڈیسک) جڑانوالہ میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں میں قصادم میں مرعدد افراد زخمی ھوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دونوں جماعتوں کے جلسے ایک ہی جگہ ہورہے تھے جس کی وجہ سے جگھڑا ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے دونوں جماعوں کے کارکونوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کارکن گرفتار کر لئے۔ تصادم اس وقت شروع ہوا جب ن لیگ کے کارکنوں نے اپنے جلسے میں پیپلز پارٹی کیخلاف نعرے بازی کی جس کے جواب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بھی نعرے بازی کی اس دوران ن لیگ کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کردیا جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔ دریں اثنا کا رنر میٹنگ کرکے واپس آنیوالے مسلم لیگی ایم این اے طلال چودھری کی گاڑی پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے پتھراو کردیا۔ پتھراو سے طلال چودھری کی گاڑی ک شیشے ٹوٹ گئے ۔تاہم وہ خود محفوظ رہے۔