لوٹن: سید حسین شہید سرور کا سابق مشیر آزاد کشمیر راجہ آفتاب اکرم ایڈوکیٹ کے اعزاز میں استقبالیہ

Hussain Shaheed

Hussain Shaheed

لوٹن (پ۔ر) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے تحریک آزادی ونگ کے چیئرمین اور پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے رکن سید حسین شہید سرور ایڈوکیٹ نے گذشتہ روز وزیراعظم آزاد کشمیر کے سابق مشیر راجہ آفتاب اکرم ایڈوکیٹ کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ کاغان ہاؤس لوٹن پر استقبالیہ دیا۔ اس دوران انجینئرراجہ ذوالقرنین اکرم خان، شبیرحسین ملک، راجہ یعقوب خان، راجہ خرم خان، راجہ نویدآفتاب و دیگر شخصیات بھی موجودتھیں۔ اس موقع پر آزادکشمیرکے موجودہ سیاسی حالات کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیرکی گھمبیرصورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید حسین شہید سرورنے کہاکہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکردی ہے۔ پرامن مظاہرین کو بے دردی سے نشانہ بنایاجارہاہے۔ بھارتی حکومت نے کشمیریوں سے احتجاج کرنے کاحق بھی چھین لیاہے۔ گذشتہ چند دنوں کے دوران متعدد نوجوان بھارتی ظلم و ستم کا شکارہوچکے ہیں۔حالیہ رپورٹوں کے مطابق، بھارتی فوج کے ہاتھوں کئی شہادتیں ہوئی ہیں اورشہید ہونے والوں میں زیادہ ترنوجوان ہیں۔ سری نگرسمیت وادی کے کئی علاقوں میں حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں۔

ہم مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و ستم کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اوروادی میں رہنے والے اپنے بہادر بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں سے ان کاحق خودارادیت چھین نہیں سکتی ۔ وہ اپنا یہ حق لے کررہیں گے۔ راجہ آفتاب اکرم نے بھی مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر سخت تشویش ظاہرکی اور کہاکہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکوائے۔ عالمی طاقتوں کا فرض بنتاہے کہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔