لیاری برادرز اور صادر بر یونین فٹ بال کلب کا رحیم بخش بلوچ کو مبارکباد

Karachi News

Karachi News

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) لیاری برادرز فٹ بال کلب کے چیئر مین محمد عثمان کماش، سیکریٹری اصغرعلی ،نائب چیئر مین محمد ہاشم بلوچ،کوچ استاد رسول بخش پانڈا،جونیئر کوچ محمد سلیم غلام،سنیئر کوچ ابو بکر واجو ،محمد اسماعیل ،عبدالجبار ،محمد زاہد ،محمد ابراہیم ،محمد انور غلام ،محمد اقبال و دیگر عہدیدار و کھلاڑیوں اور صادر بر یونین کے صدر رحمت رمضان ،عبدالحمید بلوچ ،کوچ مراد ،سنیئر کوچ ،عبدالغفور ٹکا خان، با با جمیل ،رحمن ،محمد فیض ابرافی ،آصف رسول ،عبدالشکور محمد ،عبدالرئوف و دیگر نے مشترکہ بیان میں رحیم بخش بلوچ کو سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کا جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ رحیم بخش کی قیادت میں سندھ میں فٹ بال کے کھیل کو ترقی اور فروغ حاصل ہوگا۔