لیئق احمد خان کو گولڈ میڈل اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی کو شہید رانی بینظیر بھٹو ایوارڈ دینے کا اعلان

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن ،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن اور کراچی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے شہر کراچی میں کھیلوں کے فروغ اور سرپرستی کے حوالے سے اعلیٰ خدمات پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی لئیق احمد خان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو گولڈ میڈل 30 جولائی 2016ء کو دیا جائیگا۔

یہ اعلان تقریب کے چیف آرگنائزر اور کراچی باسکٹ بال و کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کیا انہوں نے کہاکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو ہونگے۔

اس موقع پر بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر رحمت اللہ شیخ کو ضلع شرقی میں کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے پر شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو ایوارڈ دیا جائیگا ،غلام محمد خان نے تقریب میں کے لئے بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفامیشن محمد ارشد کو کوارڈینٹر مقررہ کیا ہے۔